تہران كی بين الاقوامی كتابی نمائش معارف اہل بيت ﴿ع﴾ كے نشر و اشاعت كا اہم ترين ذريعہ

IQNA

تہران كی بين الاقوامی كتابی نمائش معارف اہل بيت ﴿ع﴾ كے نشر و اشاعت كا اہم ترين ذريعہ

22:13 - May 12, 2012
خبر کا کوڈ: 2324080
بين الاقوامی گروپ : تہران كی بين الاقوامی كتابی نمائش ثقافت اور علوم اہل بيت ﴿ع﴾ كے نشر و اشاعت اور نمائش میں آنے والےافراد كے لیے دوسرے ملكوں كے پبلشرز سے آشنائی كا مہم ترين ذريعہ ہے۔
تہران كی پچسویں بين الاقوامی كتابی نمائش میں عراق كے نمائندہ اسٹال "الغری" كے انچارج "رياض الفتلاوی" نے ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ كے ساتھ خصوصی گفتگوكے دوران كہا ہے كہ "الغری" دينی – ثقافتی مركز سال ۲۰۰۴ء میں عراق كے شہر نجف اشرف میں تاسيس ہوا ہے اور گزشتہ چھ سالوں كی طرح اس سال بھی بين الاقومی كتابی نمائش میں فرہنگ اور معارف اہل بيت﴿ع﴾ كے نشر و اشاعت اور مركز كےساتھ لوگوں كی آشنائی كے لیے شركت كر رہا ہے۔
انہوں نے مزيد كہا ہے كہ الغری سينٹر علوم اہل بيت ﴿ع﴾ كی تبليغ و ترويج كے لیے مختلف علمی نشستوں كا اہتمام كرتا ہے جبكہ مختلف مجلوں اور علمی تحقيقاتی ميگزينوں كی اشاعت كے ذريعے معارف اہل بيت ﴿ع﴾ كو لوگوں تك پہنچانے كی كوشش بھی كررہا ہے ۔
1005284
نظرات بینندگان
captcha