فاطمہ (س) ؛ اسلامی انقلاب كے بعد ايرانی خواتين كے لیے اجتماعی مسائل میں شركت كا نمونہ

IQNA

فاطمہ (س) ؛ اسلامی انقلاب كے بعد ايرانی خواتين كے لیے اجتماعی مسائل میں شركت كا نمونہ

23:52 - May 20, 2012
خبر کا کوڈ: 2330241
سياسی و اجتماعی گروپ : خانم ركن آبادی نے واضح كيا : ايرانی خواتين نے اسلامی انقلاب كے بعد حضرت زہرا (ع) كو نمونہ قرار ديتے ہوئے مختلف سياسی اور سماجی ميدانوں میں بھرپور شركت كر رہی ہیں ۔
ایران کی قرآنی خبررساں ایجنسی ﴿ایکنا﴾ کے شعبہ " اسلامی ثقافت و روابط آرگنائزیشن " کی رپورٹ کے مطابق ، حضرت فاطمہ زہرا ﴿ع﴾ کی ولادت با سعادت اور خواتین کے عالمی دن کے ساتھ ساتھ امام خمینی ﴿رہ﴾ کے یوم ولادت کے موقع پر لبنانی خواتین کی شرکت کے ساتھ جمہوری اسلامی ایران کے کلچرل سینٹر میں جشن کا اہتمام کیا گیا ہے ۔
جشن کے دوران ایرانی قونصل جنرل حجت الاسلام والمسلمین "سید محمد حسین زادہ" اور ایرانی سفیر "رکن آبادی" اور ان کی بیوی نے خطاب کے دوران کہا ہے کہ اسلام کے زندیک مرد یا عورت ہونا فضیلت اور برتری کا معیار نہیں ہے بلکہ تقوی الہی انسان کے مرتبے اور قیمت کو معین کرتا ہے ۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ ايرانی خواتين نے اسلامی انقلاب كے بعد حضرت زہرا (ع) كو نمونہ قرار ديتے ہوئے مختلف سياسی اور سماجی ميدانوں میں بھرپور شركت كر رہی ہیں ۔

1012489
نظرات بینندگان
captcha