ايران كی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے اردن سے شائع ہونے والے اخبار ﴿الدستور ﴾ سے نقل كيا ہے یہ سمينار اربد كلچرل سوسائٹی اردن كے تعاون سے يرموك يونيورسٹی كے ادبيات كالج میں منعقد ہوا جس میں اس كالج كے صوتيات كے پروفيسر سمير استيتیہ نے خطاب كيا ۔
اس سمينار كا انتظام جدارا يونيوسٹی اردن كے عربی كے استاد حسن العميری كے ذمہ تھا پروفيسر سمير استيتیہ نے اپنے خطاب میں عربی زبان میں پائی جانے والی خوبصورتی كو بيان كيا ، انہوں نے قرآنی الفاظ كی اعجازی كيفت كو بيان كرتے ہوئے كہا كلام وحی كے بعض كلمات كو اداكرتے ہوئے وجوب وقف قرآنی اعجازكی دليل ہے ۔
1012888