ايران كی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ كے ﴿el_ balad﴾ سے نقل كيا ہے مصری پارلمينٹ كی خارجہ تعلقات كمیٹی كے چيئرمين اور جسٹس اينڈ فریڈم پارٹی كے راہنما عصام العريان نے گزشتہ رات ۲۵ مئی كو مصر كے دارالحكومت میں ايك پريس كانفرنس سے خطاب كرتے ہوئے كہا:۔ مصر كے صدارتی انتخابات كے دوسرے مرحلہ میں ہمارا نعرہ ﴿وطن خطرے میں﴾ ہوگا ۔ كيونكہ ہماری اطلاعات كے مطابق مصر میں حسنی مبارك حكومت كو دوبارہ بحال كرنی كی كوشش كی جارہی ہے۔ انہوں نے كہا كہ ہم مبارك حكومت كو دوبارہ بحال نہیں ہونے دیں گے بلكہ اس مقصد میں كوشش كرنے والے ہاتھوں كو كاٹ دیں گے۔
انہوں نے مزيد كہا :۔ اخوان المسلمون كے نامزداميد وار محمد مورسی نے مصر كی نجات كے لیے مختلف پارٹيوں كے صدورں اور صدارتی انتخابات كے اميدواروں سے مذاكرات شروع كئے ہیں ۔ عصام العريان نے كہا صدارتی انتخابات كے دوسرے مرحلہ میں تمام گروپوں كے كاندھوں پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے ۔ ہم چاہتے ہیں کہ پارلمينٹ اورحكومت میں تمام لوگ حصہ دار ہوں۔
1016403