اخوان المسلمين كا صدارتی انتخابات میں حسنی مبارك باقيات كی كاميابی پر انتباہ

IQNA

22:03 - May 26, 2012
خبر کا کوڈ: 2334542

اخوان المسلمين كا صدارتی انتخابات میں حسنی مبارك باقيات كی كاميابی پر انتباہ

ين الاقوامی گروپ : جسٹس اينڈ فریڈم پارٹی كے راہنما عصام العريان نے صدارتی انتخابات كے دوسرے مرحلے میں حسنی مبارك كی باقيات كی كاميابی پر خبردار كيا ہے ۔ ياد رہے كہ جسٹس اينڈ فریڈم پارٹی اخوان المسلمون سے وابستہ سياسی پارٹی ہے ۔

ايران كی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ كے ﴿el_ balad﴾ سے نقل كيا ہے مصری پارلمينٹ كی خارجہ تعلقات كمیٹی كے چيئرمين اور جسٹس اينڈ فریڈم پارٹی كے راہنما عصام العريان نے گزشتہ رات ۲۵ مئی كو مصر كے دارالحكومت میں ايك پريس كانفرنس سے خطاب كرتے ہوئے كہا:۔ مصر كے صدارتی انتخابات كے دوسرے مرحلہ میں ہمارا نعرہ ﴿وطن خطرے میں﴾ ہوگا ۔ كيونكہ ہماری اطلاعات كے مطابق مصر میں حسنی مبارك حكومت كو دوبارہ بحال كرنی كی كوشش كی جارہی ہے۔ انہوں نے كہا كہ ہم مبارك حكومت كو دوبارہ بحال نہیں ہونے دیں گے بلكہ اس مقصد میں كوشش كرنے والے ہاتھوں كو كاٹ دیں گے۔
انہوں نے مزيد كہا :۔ اخوان المسلمون كے نامزداميد وار محمد مورسی نے مصر كی نجات كے لیے مختلف پارٹيوں كے صدورں اور صدارتی انتخابات كے اميدواروں سے مذاكرات شروع كئے ہیں ۔ عصام العريان نے كہا صدارتی انتخابات كے دوسرے مرحلہ میں تمام گروپوں كے كاندھوں پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے ۔ ہم چاہتے ہیں کہ پارلمينٹ اورحكومت میں تمام لوگ حصہ دار ہوں۔
1016403
نظرات بینندگان
captcha