مصر صدارتی اليكشن ؛ اخوان المسلمين اور حسنی مبارك كے حامی اميدواروں كے درميان حتمی معركہ

IQNA

14:54 - May 28, 2012
خبر کا کوڈ: 2336141

مصر صدارتی اليكشن ؛ اخوان المسلمين اور حسنی مبارك كے حامی اميدواروں كے درميان حتمی معركہ

بين الاقوامی گروپ : مصر كی اسلامی تحريك اخوان المسلمين نے اعلان كيا ہے كہ مصر كے مختلف صوبوں میں ۹۰ فيصد ووٹیں اس بات كی نشاندہی كر رہی ہیں كہ اخوان المسلمين كے صدارتی اميدوار "محمد مرسی" اور سابق حكومت میں وزارت عظمی كے عہدے پر فائز رہنے والے "احمد شفيق" كےدرميان مقابلہ دوسرے مرحلے تك جائے گا ۔

ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) نے اطلاع رساں ويب سائیٹ "اليوم سابع" ، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ اخوان المسلمين كی رپورٹ كے مطابق ملك بھر میں۹۰ فيصد ووٹوں كی گنتی مكمل ہو چكی ہے جو اس بات حكايت كر رہی ہے كہ صدارتی انتخابات دوسرے مرحلے تك جائیں گے ۔

درحالنكہ كہ ان نتائج سے پہلے مصری وہابيوں كے حمايت يافتہ مستقل صدارتی اميدوار "عبد المنعم ابو الفتوح" محمد مرسی كے بعد دوسرے نمبر پر تھے ۔
واضح رہے كہ مصر میں صدارتی انتخابات كا آغاز ملك كے تمام شہروں میں ۲۳ مئی سے ہوا اور ۲۴ مئی تك جاری رہا ہے جس میں مختلف سياسی جماعتوں سے تعلق ركھنے والے ۱۳ اميدواروں كے درميان كانٹے دار مقابلہ ہوا ہے ۔
1016184
نظرات بینندگان
captcha