ايران كی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ كی رپورٹ كے مطابق نائجيريا كے سكالر محمد بلوجگا بخاری نے اسلامك موومنٹ كی ويب سائٹ پر اپنے آرٹيكل میں گزشتہ تين عشروں میں امام خمينی ﴿رہ﴾ كے افكار كی تاثير كے بارے میں كہا : ايران میں انقلاب اسلامی امام خمينی ﴿رہ﴾ قيادت میں كامياب ہوا اور ايران كی قدرت مند حكومت كو گراكر بتايا كہ عوامی قوت سے ہراستبدادی حكومت كو ختم كيا جاسكتا ہے۔
انہوں نے كہا انقلاب اسلامی كے ابتدائی دنوں میں نكارا گوا ،ہایٹی ، فلپائن كے عوام نے جابراور ظالم حكومتوں كو ختم كرديا۔
حقيقت میں امام خمينی ﴿رہ﴾ نے اقوام عالم كو سيكھايا كہ حقيقی قوت حكومتں يا افواج كو نہیں بلكہ عوام حقيقی قوت ركھتے ہیں ۔
1020349