ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) نے "iium" نیٹ ورك سے نقل كيا ہے كہ اس سيمينار كا عنوان "اسلامی تعاون تنظيم كے ركن اسلامی ممالك كے اقتصاد میں مشكلات كا راہ حل" ہوگا۔
یہ دو روزہ سيمينار انٹرنيشنل اسلامك يونيورسٹی ملائشياء كے زير اہتمام اور ملائشياء كے وزارت اقتصاد اور تعليمی و اقتصادی انسٹی ٹيوٹ كے تعاون سے منعقد ہوگا۔
اسلامی معيشت كا نظام، مسلم خواتين كا اقتصاد میں كردار، اسلامی تعاون تنظيم كے ركن ممالك كے اقتصاد میں اسلامی ترقياتی بنك كا كردار، اور عالمی سطح پر مالی اور اقتصادی حوالے سے بحران كے راہ حل جيسے موضوعات ہیں جو اس سيمينار میں مورد بحث قرار پائیں گے۔
اميد ہے كہ اس كے نتائج ماہرين، سياستدان، اسٹوڈنٹس، اساتذہ اور دوسرے سرگرم اراكين كيلئے مثبت ثابت ہوں گے۔
1032217