ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ''ايكنا'' كی رپورٹ كے مطابق یہ كانفرنس حسينی اكیڈمی كی طرف سے منعقد ہوگی۔ جس میں علمائے كرام، مذہبی سكالرز، ذاكرين اہل بيت اور مسلمانوں كی بڑی تعداد شركت كرئے گی۔
اس كانفرنس كی انتظامی كمیٹی كے صدر اعجاز زيدی نے اس بارے میں كہا یہ كانفرس مقامی وقت كے مطابق رات 9 بجے قرآن كريم كی تلاوت سے شروع ہو گی، اس كے بعد معروف خطيب عباس ارشاد نقوی امام حسين ''ع'' كے اخلاقی فضائل اور سيرت پر حاضرين سے گفتگو كریں گے۔
تقريب كے دوسرے حصہ میں مذہبی سكالرز ميثم زيدی اور زاہد كاظمی امام حسين ''ع'' كے موضوع پر خطاب كریں گے اور آخر میں ذاكرين اہل بيت ''ع'' امام حسين ''ع'' كی مدح میں اشعارپيش كریں گے۔
1035303