ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) نے "ISESCO" نيوز نیٹ ورك سے نقل كيا ہے كہ یہ كتاب آئسسكو كے سربراہ عبدالعزيز عثمان التوجيری نے تحرير كی ہے۔
اس كتاب كے مقدمہ میں التوجيری نے لكھا ہے كہ عالم اسلام میں مذہبی اختلافات نے مسلمانوں كو ترقی سے روكا ہوا ہے۔ انہوں نے مزيد لكھا كہ جب تك مسلمانوں كے درميان اختلافات اور قومی جنگ موجود ہے اسلامی مذاہب كی تقريب بھی ضروری ہے كيونكہ یہ اختلافات مسلمانوں كو ترقی نہیں كرنے ديتے۔
اس مقدمہ میں مزيد آيا ہے كہ اگر اسلامی مذاہب كی تقريب كاميابی سے ہمكنار ہوتی تو مسلمان بھی اپنی مشكلات میں آسانی پيدا كرليتے اور دنيا میں اپنا مقام حاصل كرليتے۔
انہوں نے لكھا ہے كہ ہر ايسا قدم جو مسلمانوں میں تفرقہ كا باعث بنتا ہے تمام اسلامی جماعتوں كی طرف سے اس كی مذمت ہونی چاہئے۔
1035586