اسلامی تعاون تنظيم كے سيكرٹری جنرل كے لیے بين الاقوامی امن انعام كا اعلان

IQNA

اسلامی تعاون تنظيم كے سيكرٹری جنرل كے لیے بين الاقوامی امن انعام كا اعلان

23:03 - June 24, 2012
خبر کا کوڈ: 2353506
بين الاقومی گروپ : كل ۲۳ جون كو "جدہ" میں ايك تقريب كے دوران اسلامی تعاون تنظيم كے سيكرٹری جنرل كو سال ۲012-2011 كے بين الاقومی "امن" انعام سے نواز گيا ہے ۔
ايران كی قر آنی خبر رساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے اطلاع رساں ويب سائیٹ alwafd، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ یہ انعام "انسانی حقوق" نامی بين الاقومی انجمن جس كا ہیڈ كوارٹر بيروت میں واقع ہے ، كی جانب سے اسلامی تعاون تنظيم كے سيكرٹری جنرل "اكمل الدين احسان اوغلو" كو ديا گيا ہے ۔
واضح رہے كہ بين الاقوامی انسانی حقوق انجمن كے صدر "محمد شاہين امين خان" نے كل جدہ میں اسلامی تعاون تنظيم كے دفتر میں منعقدہ ايك پروگرام كےدوران یہ انعام تنطيم كے صدر كو ديا ہے ۔
قابل ذكر ہے كہ احسان اوغلو كو امت اسلامیہ كی خدمت ، انسانی حقوق ، جمہوريت اور اظہار بيان كی آزادی كے احترام كے سلسلے میں مسلسل كوششوں پر خراج تحسين پيش كرنے كے لیے ديا گيا ہے ۔
1037045
نظرات بینندگان
captcha