مصر كے صدارتی انتخابات میں اخوان المسلمون كے اميد وار كی كاميابی پر تحريك حماس كی مبارك باد

IQNA

20:38 - June 25, 2012
خبر کا کوڈ: 2354306

مصر كے صدارتی انتخابات میں اخوان المسلمون كے اميد وار كی كاميابی پر تحريك حماس كی مبارك باد

بين الاقوامی گروپ : تحريك اسلامی فلسطين حماس نے ايك بيانیہ جاری كيا ہے جس میں محمد مرسی كی صدارتی انتخابات میں كاميابی پر مصری عوام اور جسٹس اينڈ فریڈم پارٹی كو مبارك باد پيش كی ہے۔

ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا ﴾ نے ''CPI'' سے نقل كيا ہے اخوان المسلمون كی سياسی پارٹی جسٹس ايند فریڈم پارٹی كے نامزد اميد وار كی صدارتی انتخابات میں كاميابی پر تحريك اسلامی حماس نے ايك بيانیہ جاری كرتے ہوئے اس كاميابی پر مبارك باد پيش كی ہے اور كہا ہے كہ محمد مرسی مصر كی ترقی اور مصری عوام كی خواہشات پوری كرنے كے لیے اقدامات كریں گے اور فلسطين كے مظلوم عوام كی حمايت جاری ركھیں گے۔
ايك رپوٹ كے مطابق تحريك اسلامی حماس كے ترجمان سامی ابو زہری نے كہا صدارتی انتخابات میں محمد مرسی كی كاميابی مصر كی تاريخ، مسئلہ فلسطين اور امت اسلامی كے لیے اہم ترين موڑ ثابت ہو گی۔ انہوں نے كہا فلسطينی عوام اور تحريك اسلامی حماس اس كاميابی پر بہت خوش ہیں۔ دوسری طرف خالد مشعل نے بھی مصر كے نو منتخب صدر محمد مرسی كو ٹيلی فون كر كے انتخابات میں كاميابی پر مبارك باد پيش كی اور كہا مصر كی ملت آپ كی قيادت میں سربلند اور كامياب ہو گی ۔
1037395
نظرات بینندگان
captcha