شيعہ اوقاف عراق نے بين الاقوامی قرآنی مقابلوں ﴿نصرة القرآن﴾ كی حمايت كا اعلان

IQNA

20:31 - July 02, 2012
خبر کا کوڈ: 2359472

شيعہ اوقاف عراق نے بين الاقوامی قرآنی مقابلوں ﴿نصرة القرآن﴾ كی حمايت كا اعلان

بين الاقوامی گروپ: شيعہ اوقاف عراق كے چيرمين نے كہا ہے كہ ہمارے ادارہ بين الاقوامی قرآنی مقابلے ﴿نصرة العراق﴾ منعقد كرنے كے لیے اگلے سالوں سے مكمل حمايت كرتا ہے۔

ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے ﴿نون﴾ نيوز ايجنسی سے نقل كيا ہے شيعہ اوقاف عراق كے چيئرمين سيد صالح الحيدری نے بين الاقوامی قرآنی مقابلوں كے شركاء اور انتظامیہ كے اراكين كے ساتھ ايك ملاقات میں كہا : شيعہ اوقاف كا ادارہ ان مقابلوں كی حمايت كے لیے مكمل طور پر تيار ہے ان مقابلوں كے انعقاد میں مدد كرنا عظمت قرآن كے سامنے كوئی اہميت نہیں ركھتا ۔
الحيدری نے ﴿شہيد صدر﴾ عراق كے دفتر كی قدر دانی كرتے ہوئے كہا عراق میں قرآنی استعداد كے حامل افراد كثرت سے موجود ہیں ۔ ان مقابلوں كے انعقاد سے ان كی استعداد میں اضافہ ہوگا۔
شيعہ اوقاف عراق سے وابستہ قومی علوم قرآنی مركز كے ڈائريكٹر عادل الكنانی نے اس بارے میں كہا كہ ہمارا ارادہ قرآنی مقابلے منعقد كرانے میں مركزی كردار ادا كرسكتا ہے۔
1042761
نظرات بینندگان
captcha