ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) نے ''MOOSLYM '' نیٹ ورك كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ روسی مفتی كونسل نے اس بيانیہ میں شدت پسندی كا بہانہ كر كے ارنبرگ كی عدالت نے 60 اسلامی كتب پر پابندی لگانے كے فيصلے كی مذمت كرتے ہوئے كہا كہ یہ فيصلہ جمہوريت كے خلاف ہے ۔
مفتی كونسل نے عدالت كے فيصلے پر تشويش كا اظہار كرتے ہوئے كہا اس اسلامی كتب میں سے بعض مسلمانوں كی اصل كتب شمار ہوتی ہیں ، شدت پسندی كا بہانہ كركے ان پر پابندی قابل مذمت ہے ۔
ينگ مسلم يونين روس نے ولاديميرپوٹن كو كھلا خط بھيجا ہے جس میں مطالبہ كيا ہے كہ صدر اسلامی كتب پر پابندی كے معاملے كا جائزہ لیں ۔ ليكن صدارتی ترجمان نے كہا ہے كيونكہ روس میں عدلیہ اور انتظامیہ كے اختيارات جدا ہیں اس لئے ہم جائزہ نہیں لےسكتے ۔
1048663