سلاواکی ؛ تيسری بين الاقوامی كانفرنس (اديان) كا ميزبان

IQNA

سلاواکی ؛ تيسری بين الاقوامی كانفرنس (اديان) كا ميزبان

23:52 - July 10, 2012
خبر کا کوڈ: 2365590
بين الاقوامی گروپ : سلاواکی كے شہر برٹيسلاوا میں اديان كے عنوان سے تيسری بين الاقوامی كانفرنس كا انعقاد كيا جارہا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سائیٹ «uspolitics»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ یہ كانفرنس ۸ جولائی سے برٹيسلاوا میں شروع ہوگی جو ۱۵ جولائی تك جاری رہے گی ۔
واضح رہے كہ ۳۵ سے زائد مخلتف ممالك سے تعلق ركھنے والے مسلمان اور یہودی جوان ہر سال منعقد ہونے والی اس تیسری بين الاقوامی كانفرنس میں شركت كریں گے ۔
رپورٹ كے مطابق ، اس كانفرنس میں شريك افراد كی بڑی تعداد طلباء کے ساتھ ساتھ سياسی اور قانونی علوم كے ماہرين پر مشمتل ہے ۔
قابل ذکر ہے کہ اس کانفرنس کے دوران ان دو بڑے آسمانی ادیان کے رہنما اسلام فوبیا ، اسلام مخالف رویوں کے علاوہ اسلام اور یہودیت میں خواتین کے کردار سے مربوط غلط فہمیوں جیسے موضوعات پر تبادلہ خیال کریں گے۔
1049458
نظرات بینندگان
captcha