ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كے نمائندے سے گفتگو كرتے ہوئے جمال طاہری نے كہا قرآنی نمائش میں اس شعبے كی تاسيس كی وجہ جوانوں كو دنيا میں شيعہ مبلغوں كا تعارف ان كی كارگردگی اور دنيا میں لوگ كس طرح اسلام كی طرف رجحان پيدا كر رہے ہیں بتانا ہے ۔
انہوں نے كہا : ہمارا ہدف عام لوگوں كو تبليغ دين كی طرف مائل كرنا ہے كيونكہ معمولا لوگ مسلمانوں كے ساتھ رہتےہوئے ان كے اخلاق اور كردار سے متاثر ہو كر اسلام قبول كرتے ہیں اس لئے لوگوں كو تبليغ ، تبليغ كا مقصد ،مبلغ ، اسلام اور شيعہ كے بارے میں سوالات كے جواب جيسے معاملات سے آگاہ ہونا چاہیے ۔
مبلغوں كا تعارف بھی اثر ركھتا ہے جيسے پروفيسر فلاطوری نے مغربی دنيا میں تشيع كے فروغ میں اہم كردار ادا كيا ليكن اس عظيم مبلغ سے لوگ آشنا نہیں ہیں يا شيخ احمد قمی جو تھائی لينڈ تجارت كے لئے گئے ليكن اپنے اخلاق اور كردار كی وجہ سے ہزاروں غير مسلموں كو اسلام اور تشيع كاتاج پہنا ديا ہے
1048866