ملائيشيا ؛ بين الاقوامی قرأت قرآن كريم مقابلوں كی غير معياری كوريج

IQNA

23:55 - July 13, 2012
خبر کا کوڈ: 2367391

ملائيشيا ؛ بين الاقوامی قرأت قرآن كريم مقابلوں كی غير معياری كوريج

بين الاقوامی گروپ : ايران كے قرآنی چينل كے انچارج نے اسلامی جمہوریہ ايران كے بين الاقوامی قرآنی مقابلوں اور ملايشيا میں جاری بين الاقوامی قرأت قرآن كريم مقابلوں كی میڈيا كوريج كے درميان مقايسہ كرتے ہوئے واضح كيا ہے كہا ہے كہ ملائيشيا میں صرف ايك چينل ان مقابلوں كی براہ راست كوريج كا اہتمام كر رہا ہے جبکہ ذرائع ابلاغ میں بھی ان مقابلوں کے بارے میں وسيع پيمانے پر اشتہار بازی نہیں كی گئی ہے ۔

ايران كے قرآنی چينل كے انچارج اكبر خاكساری نے ايران كی قرآنی خبر رساں ايجسنی (ايكنا) كے ساتھ خصوصی گفتگو كے دوارن كہا ہے كہ اس سال ایران میں قرآنی چينل كی جانب سے اسلامی جمہوریہ ايران اور ملائيشيا میں جاری بين الاقوامی قرآنی مقابلوں كی براہ راست كوريج کا اہتمام کیا گیا ہے ۔

انہوں نے مزید کہا : ملائیشیا کے بین الاقوامی مقابلے ۵۴ سال سے منعقد کیے جا رہے ہیں جبکہ گزشتہ ۳۵ سالوں سے ہر سال اسلامی جمہوریہ ایران کا ایک نمائندہ ان مقابلوں میں شرکت کرتا ہے اور اب تک ایران کے نمائندہ قاریوں نے ۱۹ مرتبہ ان مقابلوں میں کامیابی حاصل کی ہے ۔

1051745
نظرات بینندگان
captcha