IQNA

0:01 - July 15, 2012
خبر کا کوڈ: 2368303
بين الاقوامی گروپ : ۱۳ جولائی كو سعودی عرب كے شيعہ نشين صوبے قطيف سے تعلق ركھنے والے خطبائے جمعہ نے سعودی جيل میں قيد شيعہ ممتازعالم دين آيت اللہ شيخ نمر باقر النمر كے ساتھ مكمل يكجہتی كا اعلان كرتے ہوئے زور ديا ہے كہ آل سعود كی جانب سے شيعوں كو كچلنے كی كوشش ناكام ثابت ہوئی ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے نيوز نیٹورك (راصد) كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ شيعہ نشين علاقے (العوامیہ) كے خطيب جمعہ سيد طاہر الشميمی نے آل سعود كی سيكورٹی فورسز كی جانب سے ملك كے سياسی مسائل كو حل كرنے كے لیے پرتشدد طريقہ استعمال كرنے كی پرزور مذمت كرتے ہوئے كہا : اس قسم كا راہ حل ناكام ثابت ہوا ہے اور اس قسم كا وحشيانہ تشدد مسائل كو مزيد پيچيدہ كرے گا ۔
انہوں نے مزيد كہا : آيت اللہ نمر باقر النمر كی گرفتاری سعودی عرب اور دنيا بھر كےتمام شيعوں كی توہين محسوب ہوتی ہے اور سعودی حكام نے بھی اس اقدام كے ذريعے شيعوں كے احساسات كو نظر انداز كيا ہے ۔
1052328
نام:
ایمیل:
* رایے:
* captcha: