زیارتی ویزوں پر حج کی اجازت نہیں

IQNA

سعودی عرب؛

زیارتی ویزوں پر حج کی اجازت نہیں

7:07 - May 03, 2026
خبر کا کوڈ: 3520170
ایکنا: سعودی عرب کی وزارتِ داخلہ نے اس بات پر زور دیا ہے کہ زیارت کے کسی بھی قسم کے ویزے کے حامل افراد کو فریضۂ حج ادا کرنے کی اجازت یا اہلیت حاصل نہیں ہوتی۔

ایکنا نیوز-  "اخبار ۲۴" کے حوالے سے خبر دی گئی ہے کہ وزارت نے واضح کیا کہ حج کی ادائیگی کے لیے سرکاری اور قانونی اجازت نامہ حاصل کرنا بنیادی اور لازمی شرط ہے۔

اسی طرح سعودی وزارتِ داخلہ نے تمام افراد کو اس سال کے حج سیزن کی ہدایات کی پابندی کرنے اور متعلقہ اداروں کے ساتھ تعاون کرنے کی ترغیب دی، تاکہ اللہ تعالیٰ کے مہمانوں کی سلامتی اور صحت کو یقینی بنایا جا سکے۔ ساتھ ہی خبردار کیا گیا کہ ان ہدایات کی خلاف ورزی سے گریز کریں، بصورت دیگر خلاف ورزی کرنے والے قانونی سزاؤں کا سامنا کر سکتے ہیں۔

وزارت نے مزید اپنے شہریوں اور اس سال حج میں موجود تمام افراد سے اپیل کی کہ وہ ان ضوابط کی خلاف ورزی کرنے والوں کی اطلاع دینے میں پیش پیش رہیں اور ایسے معاملات کو مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ، ریاض اور مشرقی صوبہ میں نمبر 911 پر، جبکہ مملکت کے دیگر علاقوں میں نمبر 999 پر رپورٹ کریں۔/

 

4349758

نظرات بینندگان
captcha