دمشق کے علاقے زینبیه میں دھماکہ اور شیعه خطیب کی شہادت

IQNA

دمشق کے علاقے زینبیه میں دھماکہ اور شیعه خطیب کی شہادت

7:05 - May 02, 2026
خبر کا کوڈ: 3520166
ایکنا: دمشق کے علاقے سیدہ زینب میں ہونے والے ایک دہشت گرد حملے کے نتیجے میں حرم حضرت زینبؑ کے خطیب شہید ہو گئے۔

ایکنا نیوز- العالم نیوز چینل کے مطابق ایک سیکیورٹی ذریعے نے شامی خبر ایجنسی سانا کو بتایا کہ دمشق کی عبوری حکومت کی وزارتِ داخلہ اس دھماکے کی باریک بینی سے تحقیقات کر رہی ہے جو دمشق کے مضافاتی علاقے «سیدہ زینب» میں پیش آیا۔

خبر ایجنسی کے مطابق ابتدائی اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ یہ دھماکہ ایک نامعلوم شخص کی جانب سے ایک غیر فوجی گاڑی پر بم پھینکے جانے کے باعث ہوا، جس کے نتیجے میں ایک شہری زخمی ہو گیا۔

وزارت نے مزید کہا کہ سیکیورٹی فورسز نے تحقیقات کے لیے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔

حرم حضرت زینبؑ کے خطیب کی شہادت

اگرچہ ابتدائی رپورٹس میں آج سیدہ زینبؑ کے علاقے میں ہونے والے دھماکے میں سید فرحان حسن المنصور کے زخمی ہونے کی خبر دی گئی تھی، تاہم بعد میں بعض ذرائع نے اس شیعہ عالم کی شہادت کی تصدیق کی۔

شامی ذرائع کے مطابق سید فرحان حسن المنصور، جو شام کی شیعہ علماء کونسل کے رکن اور حرم سیدہ زینبؑ کے خطیب تھے، اس حملے میں لگنے والے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہو گئے۔

یہ شیعہ عالم آج سیدہ زینب کے علاقے میں نامعلوم افراد کی جانب سے کیے گئے دستی بم کے دہشت گرد حملے میں نشانہ بنے اور شہادت پا گئے۔/

 

4349731

نظرات بینندگان
captcha