ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے روزنامہ (ليبيا اليوم) كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے ليبيا كی انجمن تبليغات اسلامی نے اس بيان میں زور ديا ہے كہ ميانمار میں روہينگيا كے مسلمانوں كے ساتھ نسل پرستانہ سلوك ، قتل عام اور ان كو آبائی ملك چھوڑنے پر مجبور كرنے جيسے ديگر اقدامات انسانيت كی نظر میں مذموم ہیں جبكہ دوسری طرف بين الاقوامی سطح پر ان جرائم كو نظر انداز كيا جا رہا ہے ۔
بيان میں اعلان كيا گيا : كيسے ممكن ہے کہ ہزاروں سال سے ميانمار كے اس علاقے میں زندگی بسر كرنے والے مسلمانوں پر بوديوں كی جانب سے حملے كیے جائیں ، انكو بے گھر یہاں تك كہ زندہ جلا ديا جائے ؟ درحالنكہ كسی نے بھی ان وحشيانہ اقدمات كے خلاف آواز بلند نہیں كی اور نہ ہی ان مظالم كو روكنے كی كوشش كی ہے ۔
1067246