ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كی رپورٹ كے مطابق دلچسپی ركھنے والے افراد قرآنی نمائش كے دوران ادارے كے اسٹال سے اس كنونشن میں حصہ لينے سے متعلق معلومات حاصل كر سكتے ہیں ۔
امام علی النّقی (ع) كنونشن كا ہدف امام ھادی (ع) كے موضوع پر ثقافتی و ہنری مبانی كی تبيين اور ثقافتی ، ہنری اور مذہبی فعاليتوں كو وسيع كرنا ہے ۔
اس كنونشن كے لیے مقالات ارسال كرنے كی مہلت ۲۲ اگست بروز بدھ ہے اور شركت كے متمنی حضرات انٹرنیٹ ایڈريس www.hadiyoon.ir پر مراجعہ كر كے مزيد معلومات لے سكتے ہیں ۔
قابل ذكر ہے كہ بيسویں بين الاقوامی قرآن كريم نمائش ۱۵ جولائی سے مصلاّئے امام خمينی (رہ) میں جاری ہے ۔
1073586