ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سائیٹ " tunisienumerique " كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ مسجد كے سابق امام جماعت كو وزارت اوقاف و امور دينی نے مذہبی انتہاپسندی پھيلانے كی پاداش میں برطرف كر ديا تھا كہ جس كے بعد الزّيتونہ دانشگاہ كے استاد فقہ محمد بوزغیۃ كو مسجد كا نيا امام جماعت مقرّر كيا گيا ہے ۔
مسجد الزيتونہ كے معطل كیے جانے والے امام جماعت حسين العبيدی نے بات چيت میں كہا : حكومت كی جانب سے مقرّر شدہ امام جماعت كو مسجد الزّيتونہ میں نماز جمعہ پڑھانے كی اجازت نہیں دی جائے گی ۔
1075795