ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے مصر سے نكلنے والے اخبار ، روزنامہ "اليوم السابع" كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ خلائی اور فلكيات علوم كی عرب يونين كےركن اور سعودی انجمن فلكيات كے معاون "شرف السفيانی" نے خيال ظاہر كيا : جمعہ ۱۷ اگست غروب سے پہلے شوال كا چاند نظر نہیں آئے گا ۔
انہوں نے مزيد كہا: جمعے كو سعودی عرب كے كسی حصے میں چاند نظر نہیں آئے گا اسی بنا پر ہفتے كو ۳۰ ماہ رمضان كا دن ہو گا اور اتوار ۱۹ اگست كو عيد فطرمنائی جائے گی ۔
دوسری رپورٹ كے مطابق ، امارات كی رؤيت ہلال كمیٹی نے بھی اعلان كيا ہے كہ اتوار كو زيادہ تر اسلامی ممالك میں عيد فطر منائی جائے گی ۔
1077775