بيسویں بين الاقوامی قرآنی نمائش كا اختتام / بہترين تحقيقات كی تجيليل اور چار منصوبوں كی رونمائی

IQNA

بيسویں بين الاقوامی قرآنی نمائش كا اختتام / بہترين تحقيقات كی تجيليل اور چار منصوبوں كی رونمائی

23:44 - August 16, 2012
خبر کا کوڈ: 2394587
قرآنی سرگرميوں كا گروپ : تہران میں جاری بيسویں بين الاقوامی قرآنی نمائش كی اختتامیہ تقريب آيت اللہ العظمی جوادی آملی ، ايرانی ٹی وی كے سربراہ اور نمائش كے صدر كی موجودگی میں مصلائے تہران میں منعقد كی گئی ہے ۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی(ايكنا) كی رپورٹ كے مطابق ، ۱۵ اگست كو تہران میں جاری بيسویں بين الاقوامی قرآنی نمائش كی اختتامیہ تقريب مصلائے امام خمينی (رہ) كے بنيادی ہال میں منعقد كی گئی ہے ۔
تقريب كا آغز بين الاقوامی قاری "حامد شاكری" كے توسط سے تلاوت قرآن پاك سے ہوا اس كے بعد بيسویں بين الاقوامی قرآنی نمائش كے بارے میں آيت اللہ جوادی آملی كے پيغام پر مشتمل ویڈيو پيش كی گئی جس میں انہوں نے ماہ رمضان كی فضيلت كی طرف اشار كرتے ہوئے كہا : انسان كو اپنے مسير میں نا تو گمراہ ہونا چاہيئے اور نا ہی دوسروں كے لیے راستوں كو بند كرے ۔
1079038
نظرات بینندگان
captcha