ایکنا کے مطابق شاهد الان نے رپورٹ دی ہے کہ یہ مقابلے دفتر شیخ الاسلام تھائی لینڈ اور اسلامک کلچرل سینٹر بینکاک کے اشتراک سے منعقد ہوئے، جن میں پورے ملک سے 300 سے زائد مرد و خواتین نے حصہ لیا۔
یہ مقابلے بینکاک کے "میراث ہوٹل" میں منعقد ہوئے جبکہ ان کی اختتامی تقریب میں تھائی حکام، عرب و اسلامی ممالک کے سفراء اور متعدد سیاسی و مذہبی شخصیات نے شرکت کی۔
یہ مقابلے جمعرات، 20 ستمبر کو اختتام پذیر ہوئے جن کا مقصد تھائی مسلمانوں کو قرآن حفظ کرنے کی ترغیب دینا اور اس میدان میں ایک مثبت مسابقتی فضا پیدا کرنا تھا۔
اختتامی تقریب میں تھائی حکام نے سعودی عرب کی اسلامی سرگرمیوں اور حفاظِ قرآن کی سرپرستی پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب اعتدال پسندی کو فروغ دینے اور اسلام و مسلمانوں کی خدمت کرنے والے سرکردہ ممالک میں شمار ہوتا ہے۔
مقابلوں کے اختتام پر کامیاب شرکاء کو انعامات اور یادگاری تحائف دیے گئے جبکہ تمام شریک افراد نے اجتماعی تصاویر بھی بنوائیں۔/
4304710