ايران كے صوبے "كرمان شاہ" میں جوانوں اور كھلاڑيوں كے لیے خصوصی محفل قرآن كا انعقاد

IQNA

ايران كے صوبے "كرمان شاہ" میں جوانوں اور كھلاڑيوں كے لیے خصوصی محفل قرآن كا انعقاد

23:46 - August 16, 2012
خبر کا کوڈ: 2394591
قرآنی سرگرميوں كا گروپ : ۱۴ اگست كو اسلامی جمہوریہ ايران كے صوبے "كرمانشاہ" میں ملكی و بين الاقوامی قاريوں اور حفاظ قرآن كريم كی موجودگی میں جوانوں اور كھلاڑيوں كے لی خصوصی محفل قرآن كريم منعقد كی گئی ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كی رپورٹ كے مطابق ،۱۴اگست كو كھلاڑيوں اور جوانوں كے درميان قرآن كے بارے میں آگاہی اور انكو كتاب الہی كی طرف جلب كرنے كے لیے قرآنی محفل منعقد كی گئی ہے ۔
رپورٹ كے مطابق محفل كا آغاز صوبے كے ممتاز قاری مہدی اسماعيلی كے توسط سے قرآن كی تلاوت سے ہوا اسكے بعد صوبے كے ادارہ اسلامی تبليغات كے قائم مقام صدر حجت الاسلام "مہدوی " نے حاضرين كو خوش آمديد كہا اور ماہ رمضان میں قرآن كی اہميت كے بارے میں خطاب كيا ہے جس كے بعد حاضرين كے لیے خصوصی قرآنی اور ثقافتی مقابلہ منعقد كيا گيا ہے ۔
1079327
نظرات بینندگان
captcha