ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كی رپورٹ كے مطابق ، ماہ رمضان كی مناسبت سے ۱۵ اگست كو اسلامی جمہوریہ ايران كی ائير فورس سے وابستہ شہيد خضرايی فلائنگ انسٹی ٹيوٹ میں محفل انس با قرآن منعقد كی گئی ہے ۔
رپورٹ كے مطابق ، اس محفل كا آغاز ايران كے بين الاقوامی قاری "محمد رضا پورزرگی" كی تلاوت كلام پاك سے ہوا جس كے بعد دارالقرآن ائير فورس كے انچارج حجت اللہ ہادی نے اپنے خطاب كے دوران كہا : یہ محفل "قرآن میں تدبر" منصوبے كے تحت منعقد كی گئی ہے اور اس مہم كی دقت كے ساتھ منصوبہ بندی كی گئی ہے ۔
1079836