قرآنی سرگرميوں كا گروپ : علم و صنعت يونيورسٹی كے شعبہ يونيورسٹی جہاد كے صدر نے اس بات كی جانب اشارہ كرتے ہوئے كہ مسلمان طلباء كے بين الاقوامی قرآنی مقابلے طلباء كے درميان خصوصی تعلقات كے لیے مقدمہ فراہم كر سكتے ہیں كہا : قرآن كريم مختلف قسم كے شعبوں میں طلباء كے خصوصی اجتماع كا ذريعہ بنا ہے اور ماہرانہ فيكلٹيوں مابین سوشل نیٹ ورك كی تشكيل كا بھی باعث بن سكتا ہے ۔
علم و صنعت يونيورسٹی كے شعبہ يونيورسٹی جہاد كے صدر "حميد رضا طيبی" نے ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كے ساتھ خصوصی گفتگو كے دوران كہا : مقابلے كا معنی و مفہوم بہترين اور برترين بننے كی كوشش كرنا ہے لہذا یہ ايك مثبت عمل ہے اور مسلمان طلبہ كے بين الاقوامی قرآنی مقبالوں كا انعقاد قرآنی ميدان میں سرگرم طلباء كے درميان شوق اور جذبے كو ايجاد كرنے كا باعث بنتا ہے ، يعنی اگر ان قرآنی مقابلوں كو قومی سطح تك محدود كرديا جائے تو اونچی سطح كی قرآنی سرگرميوں تك پہنچانے میں طلباء كو مشكلات كا سامنا كرنا پڑ ے گا ۔
1081420