اسلامی اور قرآنی ریڈيو يونين كے سيكرٹری جنرل "محمد حسين محمد زادہ" نے ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كے ساتھ خصوصی گفتگو كے دوران كہا : ریڈيو قرآن نے ہميشہ مسلمان ممالك بالخصوص بحران زدہ ممالك سے جو اپنے حكام كے ظلم و ستم كا شكار ہیں ، مربوط مسائل كے حوالے سے ردعمل كا اظہار كرتا رہا ہے ۔
انہوں نے مزيد كہا : آج بين الاقوامی برادری اور عالمی میڈيا نے ان ہولناك مظالم كے مقابل پر خاموشی اختيار كر ركھی ہے ، اور ميانمارمیں مسلمانوں كے وحشيانہ مظالم میں برابر كے شريك ہیں لہذا اسلامی میڈيا كے ذريعے ان جرائم سے پردہ اٹھانے كے ساتھ ساتھ پرزور مذمت كرنی چاہيئے ۔
1081546