ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے آذربائيجان كی جيل خانہ جات كی ويب سائیٹ كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ ايران كے شہر مراغہ كی توبہ گاہ میں ضلعی عدالت كے چيف جسٹس حجت الاسلام "امجدی" اور شہر كے محكمہ اوقاف و خيراتی امور كے صدر حجت الاسلام "جنتی" كی موجودگی میں ماہ رمضان كے اختتامی دنوں كے ساتھ اس ماہ مبارك میں جاری پروگراموں كی اختتامی تقريبات اور محفل ختم قرآن منعقد كی گئی ہے۔
رپوٹ كے مطابق ، اس تقريب كے آغاز میں مراغہ جيل كے شعبہ ثقافت كے انچارج حجت الاسلام "رادپور" نے مار رمضان كے دوران جيل میں منعقد كیے گئے پروگراموں كی رپورٹ پيش كی ہے ۔
1081583