ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كی رپورٹ كے مطابق ریڈيو قرآن كے شعبہ تعلقات عامہ نے اعلان كيا ہے كہ ۲۰ستمبر بروز ہفتہ ، "پرسيدم" نامی پروگرام میں سورہ مباركہ فرقان كی آيت نمبر ۵۵ كے حوالے سے اس سوال كا کہ كافروں كی خدا دشمنی میں كس نے ان كی مدد كی تھی ، كا جواب ديا جائے گا ۔
یہ پروگرام خدا كی جانب سے سوال و جواب پر مشتمل ہے جو بہترين جواب دينے والا ہے ، سورہ فرقان كی آيت نمبر ۵۵ میں بھی اللہ تبارك و تعالی ارشاد فرماتا ہے كہ (وَیَعْبُدُونَ مِن دُونِ اللَّهِ مَا لَا یَنفَعُهُمْ وَلَا یَضُرُّهُمْ وَكَانَ الْكَافِرُ عَلَى رَبِّهِ ظَهِيرًا) (یہ مشرك اللہ كے سوا كسی اور كی عبادت كرتے ہیں جو ان كے كام آسكتے ہیں نا ہی ان كو نقصان پہچانے كی قدرت ركھتے ہیں ، اور كافر اپنے رب كے فرمان سے منہ موڑتا ہے ۔
1081720