ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے ۱۴۴۶ منصوبے كی ويب سائیٹ كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ قرآنی اداروں كی يونين كے ايگزيكٹو جنرل "محمد انجم شعاع" اس بات كے متعقد ہیں كہ ۱۴۴۶ منصوبے كا موسم گرما اور رمضان كے دميان اجرا ہونا لوگوں كی جانب سے اس منصوبے كے بھر پور استقبال كا باعث بنا ہے ۔ اگرچہ كے موسم گرما كے تمام مہينوں كو مدنظر ركھا جائے تو اس منصوبے كاميابی كے لیے بہت سنہری موقع شمار ہوگا اسی طرح اگر اس منصوبے كی تشہير كا آغاز ماہ رمضان سے پہلے كيا جاتا تو بہت مناسب تھا تاكہ قرآنی اداروں كے علاوہ ديگر شہری بھی عام ختم قرآن كی جگہ خود كو حفظ قرآن كے لیے آمادہ كر ليتے ۔
1081220