تہران میں شعبہ حفظ قرآن كے ججز كے لیے تربيتی كورس كا اہتمام

IQNA

تہران میں شعبہ حفظ قرآن كے ججز كے لیے تربيتی كورس كا اہتمام

23:54 - August 19, 2012
خبر کا کوڈ: 2396103
قرآنی سرگرميوں كا گروپ : تہران میں واقع درالقرآن انسٹی ٹيوٹ میں ۲۲ سے ۲۴ اگست تك شعبہ حفظ قرآن كے ججز كے لیے پانچویں تربيتی كورس كا انعقاد كيا جائے گا ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كی رپورٹ كے مطابق ، ۲۲ اگست كو اس كورس كے آغاز كا اعلان كيا گيا ہے جو جمعہ ۲۴ اگست تك جاری رہے گا اور آخری دن شركا كا عملی اور كتبی صورت میں فائنل ٹيسٹ بھی ليا جائے گا ۔
واضح رہے كہ اس كورس میں شركت كے خواہشمند حضرات كے ناموں كا اندراج ۲۱ جولائی سے شروع كيا گيا اور اسی كے ساتھ اعلان كيا گيا ہے كہ یہ كورس مذكورہ تاريخ كو مقامی وقت كے مطابق ۷ بجے منعقد ہو گا ۔
پانچویں تربيتی كورس كی كلاسیں دارالقرآن الكريم انسٹی ٹيوٹ میں منعقد كی جائیں گی ، جبكہ مہدی ناصر زعيم اور محمد ضرغام اس كورس كی نظارت كے فرائض انجام دیں گے ۔
1081267
نظرات بینندگان
captcha