ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كی رپورٹ كے مطابق ، ریڈيو قرآن كے شعبہ تعلقات عامہ نے اعلان كيا ہے كہ اس ٹرانسمشن كا ہدف عيدفطر كی مبارك باد پيش كرنے اور ماہ رمضان میں روزہ كی توفيق ملنے پر اللہ كا شكر ادا كرنے كے ساتھ ستھ اس ماہ مبارك كے نتائج اور ان كے حفاظت كے بارے گفتگو و شنيد كرنا ہے ۔
واضح رہے كہ یہ خصوصی پروگرام مختلف قسم كے حصوں من جملہ ؛ ماہرانہ تجزیے ، عوامی رپورٹوں ، كتاب كی معرفی ، حكايت ، مقابلہ اور مكہ ، مدينہ ، نجف ، مشہد ، قم اور شيراز جيسے مقدس مقامات كے ساتھ رابطے وغيرہ پر مشتمل ہوگا ۔
1081235