ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كی روپورٹ كے مطابق ، معاشرے میں قرآنی ثقافت كی ترويج و ترقی اور عاشقان قرآن كريم كو قرآنی علوم سے سيراب كرنے كے لیے خاوران كا فرہنگ سرا "تفسير اور فن تلاوت قرآن كريم" كے عنوان سے خصوصی وركشاپ كا اہتمام كرے گا ۔
رپورٹ كے مطابق ، یہ وركشاپ قرآنی استاد اور منصف "مجيد داؤدی" كی موجودگی میں ۲۴ اگست بروز جمعہ كو نماز مغربين سے پہلے خاوران كے فرہنگ سرا میں منعقد كی جائے گی ۔
واضح رہے كہ مذكورہ وركشاپ كے دوران بين الاقوامی قاريوں كے توسط سے خواہشمند حضرات كو قرأت قرآن كريم كے ابتدائی اصول ، قرآن مجيد كی صحيح تفسير اور فن كی تعليم سے آرستہ كيا جائے گا تاكہ مستقبل میں قرآن كريم كی صحيح تلاوت كر سكیں ۔
1081686