امام صادق(ع) كی سيرت كی جانب توجہ عالم اسلام كی علمی وابستگی سے رہائی كا ذريعہ ہے

IQNA

امام صادق(ع) كی سيرت كی جانب توجہ عالم اسلام كی علمی وابستگی سے رہائی كا ذريعہ ہے

23:52 - August 20, 2012
خبر کا کوڈ: 2396246
قرآنی سرگرميوں كا گروپ : مسلمان طلباء كے بين الاقوامی قرآنی مقابلوں كے سيكرٹریٹ نے ان مقابلوں كے اہداف پر روشنی ڈالتے ہوئے علوم كی تبديلی میں امام صادق (ع) كی سيرت كی جانب توجہ كو عالم اسلام كی دوسروں سے علمی وابستگی سے رہائی كا موجب قرار ديا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) كی رپورٹ كے مطابق ، طلباء كے بين الاقوامی قرآنی مقابلوں كا آغاز ۱۴ سے ۱۵ ستمبر تك اسلامی جمہوریہ ايران كے شہر تبريز میں كيا جائے گا ۔ مقابلوں كا یہ مرحلہ كچھ خصوصيات پر مشتمل ہے جن میں سے بين مضامين مطالعے كی روش سے مربوط مباحث اور قرآن كريم كے سائے میں علوم میں تبديليوں كے طريقہ كار قابل ذكر ہیں ، اس سے متعلق ايكنا نے ان مقابلوں كے چيف آرگنائزر حجت الاسلام "سيد مہدی تقوی" كے ساتھ گفتگو كی ہے ۔
1081602
نظرات بینندگان
captcha