صوبہ ايلام كے ادارہ تبليغات اسلامی كے رابطہ كونسل كے صدر "جواد نوری" نے ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كے ساتھ گفتگو كے دوران كہا : ايلام میں واقع مسجد "حضرت زينب(ع)" میں دوہزار سے زائد نمازيوں كی موجودگی میں عيد فطر كے پروگراموں كے آغاز سے قبل ايران كے بين الاقوامی قاری "ابوالقاسمی" نے قرآنی آيات كی تلاوت كی ہے ۔
واضح رہے كہ مذہبی تنظيموں كی كونسل كے صدر نے كہا : یہ پروگرام ۱۹ اگست بروز اتوار ، مقامی وقت كے مطابق ۷ سے ۷:۴۵ تك منعقد كيا گيا ہے اسی طرح صوبے میں ولی فقیہ كے نمائندے "حجت الاسلام شاہ مراديان" نے نمازيوں كے ساتھ خطاب كيا ہے ۔