ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے ریڈيو قرآن كريم كے شعبہ تعلقات عامہ كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ دعائے ندبہ كے بہت سے جملات كے قرآن كريم كے ساتھ رابطے كی طرف توجہ كرتے ہوئے اوراس حوالے سے مخاطبين كو آگاہی فراہم كرنے كے لیے "جدائی كا شكوہ" پروگرام كے دوران دعائے ندبہ كے اس جملے وَ بَعْضٌ حَمَلْتَهُ فى فُلْكِكَ، وَ نَجَّیْتَهُ وَ مَنْ آمَنَ مَعَهُ مِنَ الْهَلَكَةِ برحمتك كا جائزہ ليا جائے گا ۔
اس پروگرام میں ماہرين كی جانب سے آيات قرآن سے تعلق ركھنے والے دعائے ندبہ كے بعض جملات كو مورد بحث قرار ديا جائے گا اور اس پروگرام میں سورہ ہود آيت نمبر ۳۷ ، اور سورہ نوح آيت ۲ كا جائزہ ليا جائے گا۔
1081723