ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كی رپورٹ كے مطابق ، الہام منگلی ۱۹۸۹ كو شہر ری میں پيدا ہوئیں جبكہ ان كا نام ان كم تعداد بين الاقوامی حفاظ قرآن كريم میں سے ہیں جنہوں نے قرآن حفظ كرنے میں دوسروں پر سبقت حاصل كی ہے ، انہوں نے صرف حافظ كے عنوان سے اكتفا نہیں كيا بلكہ قرآن كے ترتيل میں بھی ماہرت ركھتی ہیں ۔ ان كو دوسروں سے ممتاز كرنے والی خصوصيات میں سے ايك ان كا قرأت قرآن كے ماہرانہ نكات كی رعايت كرنا ہے ، معنی اور مفہوم پر تسلط ، تفسير اور قرآنی معارف سے آشنائی بھی ان كی ديگر خصوصيات میں سے ہے جنہوں نے ان كے فن میں اضافہ كيا ہے ۔
1082393