ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے شمالی خراسان كے ادارہ اسلامی تبليغات كے تعلقات عامہ كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ اس ادارے كے ڈائريكٹر جنرل حجت الاسلام "زين العابدين روحانی نيا" نے اس محفل كو قرآنی تعليم كی ترويج كا ذريعہ قرار ديتے ہوئے كہا : جوانوں كو دينی مسائل اور موضوعات كے قريب لانا اس ادارے كے بنيادی اہداف میں سے ہے جو اس قسم كی محفلوں كے انعقاد كے ذريعے جوانوں كے درميان قرآن كے ساتھ محبت میں اضافے كے لیے كوشاں ہے ۔
انہوں نے قرآن كريم كے ساتھ انس كو انسان كی دنيا اور آخرت میں بھلائی كا موجب قرار ديا اور كہا : ماہ رمضان میں محفل انس باقرآن كا انعقاد پسنديدہ عمل ہے جس كا جوانوں كی جانب سے بھرپور استقبال كيا گيا ہے ۔
1082486