مسلمان طلبہ بين الاقوامی قرآنی مقابلوں كا آئين بطور احسن تدوين
بين الاقوامی گروپ : چوتھے بين الاقوامی مسلمان طلبہ قرآنی مقابلوں میں جيوری كے مراحل بخوبی آگے بڑھ رہے ہیں اور ان مقابلوں كا آئين نامہ بہت اچھے انداز سے تدوين كيا گيا ہے ، ہر شعبے میں دو جج مصروف عمل ہیں اور انصاف كا بول بالا كرنا پہلی ترجيح ہے ۔
مصر كے ممتاز قاری اور چوتھے بين الاقوامی مسلمان طلبہ قرآنی مقابلوں كے منصف عبد الفتّاح علی الطّازوطی نے ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كے ساتھ بات چيت كرتے ہوئے ان مقابلوں كا جائزہ لينے كے ضمن میں كہا : ابھی تك مقابلے اختتام پذير نہیں ہوئے ہیں اس لیے حفّاظ اور قرّا كی كاركردگی پر اظہار خيال نہیں كيا جا سكتا ليكن مجموعی طور پر اميدواروں نے حفظ ، صوت اور حسن ادا كے حوالے سے بہت عمدہ كاركردگی دكھائی ہے اور میں انہیں ۱۰۰ میں سے ۷۰ پوائنٹس ديتا ہوں ۔
1097653