ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كی رپورٹ كے مطابق عبد اللہ الاشعل نے كل ۱۳ ستمبر بروز جمعرات كو العالم نيوز نیٹ ورك كے ساتھ بات چيت كرتے ہوئے اس مطلب كے ضمن میں كہا : اسلام دشمن طاقتیں تا قيام قيامت اسلام اور قرآن كی توہين سے دست بردار نہیں ہوں گی حتّٰی خود پاپ نے بھی رسول اكرم (ص) كی توہين كا ارتكاب كيا ۔
وزير خارجہ مصر كے سابق معاون نے مزيد كہا : پيغمبر اكرم (ص) كی شان میں گستاخی كا ارتكاب كرنے والی فلم كو موساد اور القاعدہ نے مل كر تيار كيا اور نشر كيا ہے ۔
1097747