خبر رساں ايجنسی ايكنا نے عراقی خبر رساں ادارے صوت العراق كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ عراق كے مرجع آيت اللہ العظمی سيد حائری جو قم المقدس میں مقيم ہیں انہوں نے اسلام اور رسول اسلام (ص) كے خلاف گستاخانہ فلم كی نمائش كی سختی كے ساتھ مذمت كی ہے۔
انہوں نے كہا كہ امريكہ میں گستاخانہ فلم كی نمائش صرف چند شدت پسندوں كا كام نہیں ہے بلكہ اس كے پيچھے سوچی سمجھی سازش كار فرما ہے اور امت اسلام سے تقاضا كيا كہ اس وحشيانہ حركت پر خاموش رہنا صحيح نہیں ہے بلكہ امت اسلام كو چاہیے كہ اس گستاخی كا مناسب جواب دے۔
آخر میں انہوں نے عراق كے تمام مسلمانوں سے تقاضا كيا ہے كہ وہ دشمنان اسلام كی سازشوں كو ناكام بنانے كے لئے متحد ہو جائیں۔
1099711