ايران كی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے خبر رساں ادارے wmarrkech كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ اٹالين پارليمنٹ میں اسلام دشمن نمايندہ ماريو بور گزير نے خطاب كرتے ہوئے يورپی يونين سے تقاضا كيا ہے كہ وہ آزادی بيان كے مطابق امريكہ میں دكھائی جانے والی فلم كی حمايت كا اعلان كرے۔ اس نمايندے نے اعلان كيا ہے كہ میں پوری كوشش كروں گا كہ يورپی يونين پوری طرح امداد كرے تاكہ اس فلم كی دنيا بھر میں نمائش كی جاسكے ۔
واضح رہے كہ اس قبل سے جب ڈنمارك میں رسول خدا (ص) كی توہين پر مبنی كارٹون شائع ہوئے تھے۔ اس وقت ڈنمارك كی پارليمنٹ میں ايك نمايندہ اس حال میں داخل ہوا تھا كہ اس نے ان نازيبا كارٹون پر مشتمل شرٹ پہن ركھی تھی ۔
1101064