لبنان كے علاقہ صور كے علماء نے سيد حسن نصر اللہ كے بيانات كی حمايت كا اعلان كر ديا

IQNA

20:20 - September 19, 2012
خبر کا کوڈ: 2415508

لبنان كے علاقہ صور كے علماء نے سيد حسن نصر اللہ كے بيانات كی حمايت كا اعلان كر ديا

بين الاقوامی : لبنان كے علاقہ صور كے علماء نے سيد حسن نصر اللہ كے ان بيانات كا خير مقدم كيا ہے كہ امريكہ اور اسرائيل كے خلاف مظاہروں كے سلسلہ میں جاری ركھا جائے گا ۔

ايران كی خبر رساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق روز نامہ الانتقار كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ لبنان كے علاقہ صور كی علماء كونسل كے سر براہ جناب شيخ علی ياسين نے عوام سے تقاضا كيا ہے كہ وہ امريكہ اور اسرئيل كے خلاف ہونے والے مظاہروں میں بھر پور احتجاج كریں۔
شيخ علی ياسين نے مزيد كہا ہے كہ امريكہ میں بنائی جانے والی گستاخانہ فلم میں امريكی اور صیہونی شريك ہیں لہذا مسلمانوں كے ساتھ ساتھ مسيحيت كو بھی چاہیے كہ اس گستاخانہ حركت كی بھر پور انداز میں مذمت كریں اس سلسلہ میں لبنان كی مختلف انجمنوں اور تنظيموں نے بھی اپنے اپنے بيان میں فلم كی نمائش كی سختی سے ترديد كی ہے اور تمام آسمانی اديان كے پيرو كاروں سے مطالبہ كيا ہے كہ وہ اس كی نمائش پر اپنا احتجاج جاری ركھیں ۔
1101060
نظرات بینندگان
captcha