ايران كی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے روز نامہ الاتحاد امارات كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ فرانسيسی مجلہ چارلی ہبدو كے ترجمان نے كہا ہے كہ بعض افراد نے اس ويب سائٹ كو ہيك كر ليا ہے موصولہ رپورٹ كے مطابق اس مجلہ كو بہت زيادہ پيغام موصول ہوئے ہیں جن میں رسول خدا (ص) كی گستاخی كرنے كی شديد مذمت كی گئی ہے اس مجلہ نے گذشتہ سال بھی توہين آميز كارٹون شائع كیے تھے اور اسے آزادی بيان كا حصہ قرار ديا تھا فرانسيسی مجلہ كی طرف سے توہين آميز كارٹون ان حالات میں سامنے آئے ہیں كہ امريكہ میں گستاخانہ فلم كی نمائش پر دنيا بھر میں امريكہ اور اسرائيل كے خلاف مظاہروں كا سلسلہ جاری ہے واضح رہے كہ فرانسيسی مجلہ نے گستاخانہ كارٹون شائع كیے ہیں جس پر اسلامی كونسل نے احتجاج كيا ہے چنانچہ فرانس نے 20 ممالك میں اپنے سفارت خانوں كو بند كر ديا ہے ۔
1102588