مصر میں رسول خدا (ص) كی توہين كے خلاف قبطی اور مسلمان متحد كے عنوان سے ايك سيمينار كا انعقاد

IQNA

23:46 - September 20, 2012
خبر کا کوڈ: 2416001

مصر میں رسول خدا (ص) كی توہين كے خلاف قبطی اور مسلمان متحد كے عنوان سے ايك سيمينار كا انعقاد

بين الاقوامی : مصر میں سيمينار كا انعقاد كيا گيا ہے جس كا عنوان رسول خدا (ص) كی توہين كے خلاف قبطی اور مسلمان متحد ہے ۔

ايران كی خبر رساں ايجنسی ايكنا نےروز نامہ الدستور كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ مصر میں ايك سيمينار كا انعقاد كيا گيا ہے جس كا عنوان یہ ہے كہ رسول خدا (ص) كی توہين سے مسلمانوں اور قبطيوں دونوں كے قلوب محزون ہوئے ہیں اور دونوں ہی اس گستاخانہ حركت كی مذمت كرتے ہیں مصر كی تنظيم كے سر براہ مجدی حسين نے كہا ہے كہ اسلام كے خلاف یہ كوئی نئی سازش نہیں ہے بلكہ آئے دن اسلام دشمن عناصر اس الہی مذہب اور اس كے پيرو كاروں كو نشانہ بناتے رہتے ہیں مصر كے كليسا كے سر پرست ميثل ميلاد متا نے كہا ہے كہ مسيحيت میں كسی كی توہين بڑا جرم ہے لہذا امريكہ میں بنائی جانے والی فلم قابل مذمت ہے ۔
1102395
نظرات بینندگان
captcha