يورپ اور امريكہ كے غير مسلم باشندوں كے لیے "رسول اسلام ﴿ص﴾ كا تعارف" نامی منصوبے كا اجرا

IQNA

23:46 - September 21, 2012
خبر کا کوڈ: 2416347

يورپ اور امريكہ كے غير مسلم باشندوں كے لیے "رسول اسلام ﴿ص﴾ كا تعارف" نامی منصوبے كا اجرا

بين الاقوامی گروپ : مصر كے دارالافتاء نے گستاخانہ فلم كے جواب میں امريكہ اور يورپ كے غير مسلم باشندوں كے لیے انگلش زبان میں "رسول اسلام ﴿ ص ﴾ كا تعارف" نامی منصوبہ شروع كرنے كا فيصلہ كيا ہے ۔

ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے اطلاع رساں ويب سائیٹ "الشروق" كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ مصر كے مفتی اعظم كے مشير "ابرہيم نجم" نے خيال ظاہر كيا : یہ منصوبہ امريكہ اور يورپ كے بين الاقوامی روزناموں اور ميگزينوں میں پيغمبر اسلام ﴿ص﴾ سے متعلق انگلش زبان میں مختلف مقالوں پر مشتمل ہوگا ۔
انہوں نے مزيد كہا : اس منصوبے كا بعض حصہ غير مسلم افراد كے درميان "رحمة العالمين" كے نام سے مختصر كتابوں كی تقسيم پر مشتمل ہو گا تاكہ وہ لوگ نبی مكرم اسلام ﴿ص﴾ كی عظيم شخصيت سے آشنائی حاصل كر سكیں ۔
1102305
نظرات بینندگان
captcha