ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے اطلاع رساں ويب سائیٹ «ISESCO»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہاہے كہ اس كانفرنس كا ہدف دنيائے معاصر كی مشكلات ار مسائل سے مقابلے كے لیے دين اور حكومت كے درميان تعلقات استوار كرنے كے طريقہ كار كا جائزہ لينا ، مذہبی اور حكومتی اداروں كے درميان روابط كو فروغ دينا ، پر امن بقائے باہمی كی راہ میں موجود ركاوٹوں كو زائل كرنے كے لیے تبادلہ خيال كرنا اور مختلف اديان كے پيروكاروں كے مذہبی افكار پر ردعمل كا بہتر راہ تلاش كرنے كے لیے گفتگو كرنا ہے ۔
واضح رہے كہ آذربائيجان اور قفقاز كی يونيورسٹيوں كے شعبہ الہيات كے اساتيد ، محققين اور ماہرين ، بين الاقوامی سطح پر سرگرم غير سركاری تنظيموں كے نمائندے اسی طرح سياسی اور ثقافتی مسائل كے ماہرين اس كانفرنس میں شركت كریں گے۔
1156024